Friday, April 26, 2024

سرکلر ریلوے کی ابھی تک فزیبلٹی رپورٹ ہی تیار نہیں ہوئی ، شیخ رشید

سرکلر ریلوے کی ابھی تک فزیبلٹی رپورٹ ہی تیار نہیں ہوئی ، شیخ رشید
April 14, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی والوں کیلئے سرکلر ریلوے چلے گی یا نہیں ؟، وزیر ریلوے شیخ رشید نے دو ٹوک کہہ دیا کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں ، کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تو سرکلر ریلوے ہی تیار نہیں ہوئی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید دورہ کراچی کے دوسرے روز سٹی ریلوے کالونی پہنچے  جہاں انہوں نے  انجن میں آگ لگنے سے جاں بحق ملازم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

وزیر ریلوے شیخ رشیدنے جاں بحق ملازم کے ورثاء اور زخمی ملازم کیلئے مالی مدد کا اعلان کیا ۔

شیخ رشیدنے کراچی ڈویژن میں 1600 اور ایم ایل ون کامیاب ہونے پر ایک لاکھ سے زائد نوکریوں کی خوشخبری بھی سنائی ۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا نہ ڈیزائن ہے اور نہ ہی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہوئی ہے ۔

شیخ رشیدنے کہا ریلوے خسارہ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔