Friday, April 26, 2024

سرکلر ریلوے چھ ماہ میں نہ چلی تو وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس ملے گا ، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے چھ ماہ میں نہ چلی تو وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس ملے گا ، چیف جسٹس
February 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا سرکلر ریلوے چھ ماہ میں نہ چلی تو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس ملے گا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ چیف جسٹس نے کہا سرکلر ریلوے 6 ماہ میں نہ چلائی تو وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس دیں گے۔ سمجھ لیں وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کو بھی بتادیں، کراچی: چیف جسٹس کا کہنا تھا ہم وزیراعظم کو بلا لیتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ کو بھی طلب کر لیتے ہیں۔ عدالت نے سیکرٹری ریلوے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دلائل پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے سرکلر ریلوے پر فوری تحریری جواب طلب کر لیا۔ سیکرٹری ریلوے کو بھی حکام بالا سے مشاورت کرنے کی ہدایت کر دی۔ سرکلر ریلوے کے کیس میں چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا حکومت، ریلوے اور پولیس سمیت سب اسٹیٹ ایجنٹس ملے ہوئے ہیں۔ ایک قبضہ خالی کرانے جائیں گے تو 10 سفارشیں آجائیں گی۔ غیرقانونی زمین لینے والوں کو بھی پہلے سوچنا چاہیے۔ پانچ لاکھ کی چیز 25 ہزار میں ملتی ہے تو کوئی وجہ تو ہوتی ہے۔ اب وقت گزر گیا، سارے قبضے ختم ہونگے، زمین خالی کرانا ہو گی۔