Friday, May 17, 2024

سرکلر ریلوے پر تجاوزات معاملہ، تحریک انصاف سندھ کا توڑ پھوڑ نہ کرنے دینے کا اعلان

سرکلر ریلوے پر تجاوزات معاملہ، تحریک انصاف سندھ کا توڑ پھوڑ نہ کرنے دینے کا اعلان
February 14, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سرکلر ریلوے پر تجاوزات ہٹانے کے معاملہ پر تحریک انصاف سندھ نے توڑ پھوڑ نہ کرنے دینے کا اعلان کر دیا، فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں کہ متاثرین کو پہلے متبادل جگہ دی جائے، پھر تجاوزات مسمار کی جائیں۔ کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے معاملہ پر تحریک انصاف کے رہنماوں کی ڈی ایس ریلوے سے ملاقات کی۔ ریلوے کی زمین پر قبضے میں ملوث ریلوے اور ایس بی سی اے کے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی کو توڑ پھوڑ نہیں کرنے دی جائے گی متاثرین کو پہلے متبادل جگہ فراہم کی جائے۔ فردوس شمیم نقوی نے شیخ رشید احمد کو پہلے اپنے حلقے میں ریلوے کی زمین واگزار کرانے کا مشورہ بھی دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کے متعلق  ریلوے کے افسران عدالت میں غلط بیانی کرتے ہیں خود جاکر عدالت کو حقائق سے خود آگاہ کروں گا۔