Saturday, April 20, 2024

سرکلر ریلوے منصوبہ شروع کرنے کے لئے سندھ حکومت سے ملاقات کروں گا، شیخ رشید

سرکلر ریلوے منصوبہ شروع کرنے کے لئے سندھ حکومت سے ملاقات کروں گا، شیخ رشید
August 30, 2018
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سرکلر ریلوے منصوبہ شروع کرنے کے لئے سندھ حکومت سے ملاقات کروں گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کراچی یاترا ہوئی جہاں انہوں ئے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شروع کرنے کی خوشخبری سنادی اور کہا کہ منصوبہ شروع کرنے کے لیے جلد وزیر اعلیٰ سندھ اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ شیخ رشید بولے ریلوے کرپشن میں ملوث  ملازمین کے لیے کوئی جگہ نہیں ، محکمے کا گند صاف کرنے کے لئے چار ماہ کی مہلت دی جائے ، ریلوے کا 42 ارب روپے کا خسارہ بھی جلد پورا کریں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے کی اجلاس میں شرکت کے لیےسٹی اسٹیشن آمد عام شہریوں اورپنشنرز کیلئے زحمت بن گئی اور محافظوں نے دفتر کا دروازہ بند کر دیا۔ وزیر ریلوے کی آمد پر سٹی اسٹیشن پر رُلنے والے شہریوں اور پنشنرز کا کہنا تھا ایسی تبدیلی کا کیا فائدہ جس سےعوام کو ہی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔