Wednesday, May 8, 2024

سرکاری گندم کی کرپشن ، مراد علی شاہ نے نیب سکھر میں بیان ریکارڈ کرا دیا

سرکاری گندم کی کرپشن ، مراد علی شاہ نے نیب سکھر میں بیان ریکارڈ کرا دیا
August 18, 2020
 سکھر (92 نیوز) سرکاری گندم کی کرپشن کے معاملے پر مراد علی شاہ نے نیب سکھر میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔ سندھ میں اربوں روپے کی گندم کی خوردبرد کے معاملے پر  سائیں سرکار کے بڑے وزیراعلی مراد علی شاہ نیب سکھر کے روبرو پیش ہوئے۔ سوا گھنٹے تک بیان ریکارڈ کراتے رہے۔ نیب ٹیم کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سوا گھنٹے نیب آفس میں رہنے کے بعد مراد علی شاہ خورشید شاہ کی عیادت کیلئے این آئی سی وی ڈی اسپتال پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا نیب کو تمام جوابات آئین اور قانون کے مطابق دیئے، پندرہ منٹ میں بیان دیدیا تھا، وزیراعلی کے اختیارات اور سمری  کی منظوری کی بابت بھی  سوالات کیے گئے۔۔ مرادعلی شاہ مزید بولے سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کے بعد سیاسی ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات ہوسکتے ہیں جس کا فیصلہ دو دن بعد ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے وزیراعلی سندھ کی این آئی سی وی ڈی آمد مریضوں کے لیے وبال جان بن گئی۔ تیمارداروں کو باہر ہی روک دیا گیا جس پر انہوں نے احتجاج بھی کیا۔