Sunday, May 12, 2024

سرکاری کالج کے مالی کے اکاؤنٹ سے تین کروڑ روپے کی ٹرانزکشن

سرکاری کالج کے مالی کے اکاؤنٹ سے تین کروڑ روپے کی ٹرانزکشن
June 1, 2019
بھکر ( 92 نیوز) فالودے والے،پاپڑ والےاور ٹرک ڈرائیورکے بعد اب سرکاری کالج کے مالی کے نام بھی بے نامی اکاؤنٹ نکل آیا۔ ضلع بھکر کے گورنمنٹ ڈگری کالج دریا خان میں درجہ چہارم کے مالی عاشق حسین کے بے نامی اکاؤنٹ کا انکشاف ہوگیا،ایف بی آر کی جانب سے تین کروڑ روپے کی ٹرانزکشن کا جواب مانگنے پر غریب مالی کی رات کی نیندیں اڑ گئیں۔ ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر پریشان حال مالی مزید پریشانی کاشکار ہوگیا اور کہا میں غریب آدمی ہوں، مکان بھی قرض لے کر بنوایا ہے، اکاؤنٹ میں تین کروڑ کہاں سے آگئے، بیان حلفی جمع کرادیا ہے، مجھے پریشان نہ کیا جائے۔ سرکاری کالج کے مالی عاشق حسین کا کہنا ہے کہ میرا ان اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں،جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔