Saturday, April 27, 2024

سرکاری کالج میں والد کی تذلیل کرنے والا کلرک نوکری سے فارغ

سرکاری کالج میں والد کی تذلیل کرنے والا کلرک نوکری سے فارغ
October 8, 2018
کراچی (92 نیوز) محکمہ تعلیم نیو سعید آباد ڈگری کالج کے کلرک کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ وزیر تعلیم سندھ نے کلرک کو ملازمت سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ کلرک کامران خانزادہ نے کراچی  میں وزیرتعلیم کے دفتر میں طالب علم کے والد ظفر اللہ کے پیروں کو ہاتھ لگا کرمعافی مانگی۔ والد نے وزیر تعلیم کو پورا قصہ بھی سنایا۔ یہ بھی بتایاکہ کس  طرح کلرک نے اسے بے عزت کیا تھا۔ وزیر تعلیم نے کلرک سے کہا کہ تم  خود کو بادشاہ سمجھتے ہو۔ وزیرتعلیم سردار شاہ نے کلرک  کو ملازمت سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر تعلیم سندھ  نے نیوسعید آباد ڈگری کالج کے پرنسپل کا بھی تبادلہ کر دیا۔  ان کا کہنا تھا کہ طالب علموں اور والدین کی تذلیل برداشت  نہیں کی جائے گی۔