Sunday, May 19, 2024

سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس کیوں نہ دکھائی،حقیقت سامنے آگئی

سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس کیوں نہ دکھائی،حقیقت سامنے آگئی
May 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس سرکاری ٹی وی نے نشر نہ کی جس کی حقیقت اب سامنے آچکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف قومی سلامتی کمیٹی میں اپنا بیان مسترد کئے جانے پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی پربرہم تھے ۔ وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کیلئے صرف پی ٹی وی کو کوریج کی اجازت تھی،نجی ٹی وی چینلز کو اجازت نہ دی گئی، پریس کانفرنس ختم ہوئی تو پی ٹی وی کے تمام عملے کو وزیراعظم آفس میں روک لیا گیا ،عملے سے پریس کانفرنس کا تمام ڈیٹا  لے کر ضائع کردیا گیا۔