Friday, April 19, 2024

سرکاری و نجی اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل

سرکاری و نجی اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل
September 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں یکساں نصاب تعلیم کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا گیا۔ سرکاری و نجی اسکولوں اور مدارس میں پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دی دی گئی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا دینی مدارس کے حوالے سے اجلاس میں  متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تھا کہ  مدارس کو وفاقی حکومت کے تحت رجسٹرڈ کروایا جائے گا۔ مدارس کی رجسٹریشن کے لیے ہر صوبے میں ریجنل افس بنائے  جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ  ایسے نظام کی طرف جا رہے ہیں جہاں مدارس حکومت کے ما تحت ہوں گے۔ مدارس کے طلبہ کے لئے مڈل، میڑک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات اپنی صوابدید کے مطابق  فیڈرل بورڈ یا دیگر تعلیمی بورڈ کے تحت ہوں گے۔ اس طرح یکساں تعلیمی نظام کو فروغ ملے گا۔ شفقت محمود کا مزید کہنا تھا  کہ  ماضی میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی جس کی کمی سے نجی سکولوں فائدہ ہوا۔ موجودہ حکومت تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ ہم ایسا نصاب بنا رہے ہیں جو ترقی یافتہ ممالک کے تعلیمی نصاب کے برابر ہو گا۔