Monday, May 6, 2024

پی ٹی وی کسی مجرم کو کوریج نہیں دیگا،پیمرا کا نجی چینلز کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کا حکم

پی ٹی وی کسی مجرم کو کوریج نہیں دیگا،پیمرا کا نجی چینلز کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کا حکم
July 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اقتدارچھنتے ہی سرکاری ٹی وی نے بھی نوازشریف سے آنکھیں پھیرلیں ، کوریج پر پابندی عائد کرتے ہوئے مراسلہ جاری کیا گیا کہ پی تی وی کسی مجرم کی کوریج نہیں کرے گا۔پاک فوج، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پیمرا نے بھی نجی ٹی وی چینلز کو انتباہ جاری کردیا۔ کنٹرولر نیوز کے دستخط سے جاری ہونے والے  مراسلے میں پی ٹی وی نیوز کے تمام سٹاف کو پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کسی بھی عدالت سے سزا یافتہ شخص کی کرنٹ افئیرز پروگرام یا نیوز میں کوریج نہیں ہو سکے گی۔ دوسری جانب پیمرا نے بھی نجی ٹی وی چینلز کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ نجی چینلز ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کر رہے۔ پیمرا نے ہدایت کی ہے کوئی ٹی وی چینل ایسا کوئی مواد نشر نہ کرے جس میں ریاستی اداروں یا مذہب کے خلاف بات ہو۔  پاک فوج، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی  کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پیمرا نے مزید کہا ہے کہ کسی جماعت یا شخصیت کابیان یا اشتہار بھی نشر نہیں کیا جا سکتا جس میں کسی شخص یا ادارہ کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ خلاف ورزی کرنے والے چینل کو بغیر کسی نوٹس یا سماعت کے سخت کارروائی کا سامنا پڑ سکتا ہے۔