Thursday, March 28, 2024

سرکاری ملازمین کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 2اگست مقرر

سرکاری ملازمین کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 2اگست مقرر
July 18, 2019
لاہور( ویب ڈیسک ) صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو قابل محصول آمدن کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 2اگست مقرر کردی ۔ ذرائع کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئر مین پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ، صوبائی انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔ مراسلے کے مطابق سرکاری ملازمین  ٹیکس گوشوارے 2 اگست تک  جمع کرا سکتے ہیں ۔