Saturday, April 20, 2024

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
July 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ساڑھے سات فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اضافہ دو ایڈہاک ریلیف بنیادوں تنخواہوں میں شامل کرنے کے بعد کیا گیا۔ ملازمین کے نظرثانی شدہ پے اسکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین کا میڈیکل الاونس 1200 سے بڑھا کر 1500 روپے کردیا گیا۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔