Friday, April 19, 2024

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حصول کیلئے بینکوں کے باہر لمبی قطاریں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حصول کیلئے بینکوں کے باہر لمبی قطاریں
March 30, 2020

لاہور ( 92 نیوز) شہر شہر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں ہوتی نظر آرہی ہیں ، لاہور میں سرکاری ملازمین  کی تنخواہوں اور پنشن کے حصول کیلئے بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگی رہیں ۔

لاہور میں  تنخواہ دار طبقہ اور پنشن کے لئے بزرگ شہری بینکوں کے باہر لمبی قطاروں میں کھڑے نظر آئے ،اس موقع پر  دفعہ 144 کی دھجیاں اڑائی گئیں جب کہ بینکوں کےباہر بھی کورونا وائرس سے متعلق کسی قسم کی کوئی  حکمت عملی یا احتیاطی تدبیر نظر نہ آئی ۔

ادھر بنوں میں سڑکوں پراور بینکوں کے سامنے عوام کا ہجوم رہا  جبکہ قصور میں شہریوں نے ٹرکوں اور لوڈر رکشوں پر سفر کرنا شروع کردیا ۔

کراچی سے ٹرک میں چھپ کر تونسہ آنے والے 33مسافر دھر لیے گئے۔