Saturday, April 20, 2024

سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ

سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ کے لیے احتجاج اور پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا۔

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے تنخواہیں بڑھانے کے لیے احتجاج کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ بھی کیا۔ وفاقی سرکاری ملازمین نے تنخواہیں 100 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ وزیراعظم ہاؤس جانے والے راستے خاردار تاریں لگا کر بند کردیئے گئے۔