Friday, March 29, 2024

سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ مسترد کر دیا  

سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ مسترد کر دیا  
June 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ مسترد کر دیا،ملازمین کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس ہم دیتے ہیں ہوشربا مہنگائی کے باوجود انتہائی کم ریلیف دیا گیا جو قبول نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ میں تنخواہوں میں محض 7.5 فیصد  اضافے پر سرکاری ملازمین خاصے نالاں نظر آتے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ بھی اشیائے خوردنوش اور بجلی گیس کی قیمتوں کے مطابق ہونا چاہیے تھا،  بجٹ میں سرکاری ملازمین کو کوئی  ریلیف نہیں دیا گیا سرکاری ملازمین کہتے ہیں کہ  تنخواہوں میں اضافہ کرنے والے بتائیں اس مہنگائی کے اس دور میں بچوں کا پیٹ پالیں،ان کی فیسیں دیں یا پھر بجلی،گیس کے بل بھریں۔ سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کا سب سے ذیادہ بوجھ بھی سرکاری ملازمین اٹھاتے ہیں،انہوں نے تنخواہوں میں موجودہ اضافے کو مذاق کے مترادف قرار دیتے ہوئے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔