Friday, April 19, 2024

سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ کیلئے بھارتی کسانوں  کا احتجاج جاری

سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ کیلئے بھارتی کسانوں  کا احتجاج جاری
May 24, 2015
بھرت پور(ویب ڈٰیسک)سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ کیلئے بھارتی کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ آج اتوار کے روز بھی جاری رہاہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کاشتکار بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع بھرت پور سے ایک سو کلو میٹر دور چلچلاتی دھوپ میں ٹرین کی پٹڑی پر بیٹھے اپنے مطالبات کیلئے تین روز سے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان کاشتکاروں کا تعلق گوجر برادری سے ہے انکا کہنا ہے ہمارے لوگوں کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے ہمیں سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ دیا جائے۔ ایک بزرگ کا کہنا ہے ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج  جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نےنچلی ذات کے لوگوں  کےحقوق صدیوں سے دبا رکھے ہیں اور نوکریوں میں پچاس فیصدحصہ بڑی ذاتوں کودیا جا رہا ہے۔ بھارت کی مرکزی حکومت سے دور بیٹھے یہ کسان اپنے بچوں کیلئے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلوں کیلئےبھی  سراپا احتجاج ہیں۔ سرکاری ملازمتوں کے حوالے سے راجستھان ہائی کورٹ میں بھی کیس زیرسماعت ہے۔