Tuesday, May 7, 2024

سرکاری ملازم کے اہل خانہ داعش میں شمولیت کیلئے شام روانہ‘ مہرحامد گرفتار

سرکاری ملازم کے اہل خانہ داعش میں شمولیت کیلئے شام روانہ‘ مہرحامد گرفتار
December 31, 2015
لاہور (92نیوز) دہشت گرد تنظیم داعش نے لاہور میں بھی پنجے گاڑنے شروع کر دیے۔ حساس اداروں نے داعش سے تعلق کے شبہ میں ایف بی آر کے ایک ملازم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے جوہر ٹاون میں چھاپہ مار کر ایف بی آر کے ملازم مہر حامدکو اس کے گھر سے حراست میں لے لیا۔ مہر حامد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مختلف شہریوں کے اکاونٹس کی تفصیلات دہشت گرد تنظیموں کو فراہم کرتا رہا ہے۔ حساس اداروں نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ مہر حامد کی بیوی فرحانہ داعش میں شمولیت کیلئے اپنے بچوں سمیت 10افراد کو لیکر شام روانہ ہو چکی ہے۔ فرحانہ جوہر ٹاون میں واقع ایک مدرسے میں درس دیتی رہی ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحانہ لاہور میں خواتین اور دیگر افراد کو داعش میں شمولیت کیلئے تیار کرتی تھی۔ اس کے ساتھ شام جانیوالوں میں بشری‘ عائشہ‘ فضا‘ ارشاد بی بی‘ عثمان‘ بلال و دیگر افراد سڑک کے راستے کوئٹہ سے شام گئے۔ لاہور کے پولیس سٹیشن ہنجروال‘ وحدت کالونی اور ٹاون شپ میںان خواتین کے اغوا ہونے کے مقدمات بھی درج ہیں۔