Thursday, April 25, 2024

سرکاری عمارتوں کی تزئین وآرائش، سندھ حکومت نےخزانے کے منہ کھول دیئے

سرکاری عمارتوں کی تزئین وآرائش، سندھ حکومت نےخزانے کے منہ کھول دیئے
May 17, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنرہاؤس اور سرکٹ ہاؤس کی تزئین وآرائش کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے۔ محکمہ خزانہ نے پونے چھے کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے۔ گورنر ہاؤس کی تزئین کے لئے 18 لاکھ روپے، سرکٹ ہاؤس کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ وزراء، سیکریٹریز، افسران کی رہائشگاہوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد اخراجات کئے جائیں گے۔ صوبائی وزراء، سیکریٹریز، 45 سے زائد افسران کی رہائشگاہوں کیلئے 3 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کر دی گئی۔