Saturday, May 11, 2024

سرکاری شعبے میں نہ چلنے والے ادارے  نجی تحویل میں دینے کا فیصلہ

سرکاری شعبے میں نہ چلنے والے ادارے  نجی تحویل میں دینے کا فیصلہ
September 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے معیشت کی بہتری کے لئے بڑے اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ سرکاری شعبے میں نہ چلنے والے ادارے نجی تحویل میں دینے کا فیصلہ   کیا گیا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ 30 بڑی کمپنیوں کی ری اسٹرکچرنگ کی جا ئے گی ، 10 نئی کمپنیوں کی نجکاری کے لئے اشتہار دے دیئے ہیں ، حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ  معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کرنا پڑے،حکومتی اخراجات کم کئے ،دفاعی بجٹ نہیں بڑھایا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت بحران سے نکل گئی  ہے ، کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 73فی صد کمی کی گئی، امیر طبقہ ٹیکسز دینے میں بہت کمزور ہے لیکن ٹیکسوں کے معاملے پر کسی سے سودے بازی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  ٹیکس فائلرز کی تعداد 25لاکھ ہوگئی ہے ، ایف بی آر میں 6 لاکھ ٹیکس دہندگان کو رجسٹر کیا گیا ۔ایکس چینج ریٹ بہتر ہوا ، جون  اورجولائی کے دوران روپے کی قدر بڑھی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ بھی اب بہتر ہے  ، زراعت کے شعبے میں اصلاحات چاہتے ہیں، اس کے لیے  250ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔