Thursday, March 28, 2024

سرکاری سطح پر 10 لاکھ ٹن سے زائد گندم کی خریداری مکمل

سرکاری سطح پر 10 لاکھ ٹن سے زائد گندم کی خریداری مکمل
April 26, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سرکاری سطح پر 10لاکھ ٹن سے زائد گندم کی خریداری مکمل  ہو گئی ، حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 8.2 ملین ٹن مقرر کر رکھا ہے  ، ملک میں اسوقت گزشتہ سال کے 5 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔

ملک بھر میں سرکاری سطح پر اب تک  10 لاکھ ٹن سے زائد گندم کی خریداری مکمل کرلی گئی ، پاسکو نے اب تک پونے تین لاکھ ٹن گندم کی خریداری کرلی ، پنجاب نے اب تک 5 لاکھ ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی گئی ہے ۔

سندھ نے ساڑھے چار لاکھ ٹن جبکہ خیبر پختونخوا حکومت  نے اب تک 12 سو ٹن گندم کی خریداری کر لی ، رواں سال حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 8.2 ملین ٹن مقرر کر رکھا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملک میں اسوقت گزشتہ سال کے 5 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں  ، پاسکو کے پاس 1.8 ملین ٹن، پنجاب کے پاس 4.5 ملین ٹن، اور سندھ کے پاس 1.4 ملین ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  قانون نافذ کرنیوالے ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔