Saturday, May 18, 2024

سرکاری خرچے پر جانیوالے 70ہزار عازمین حج کو مفت موبائل سمیں دی جائیں گی

سرکاری خرچے پر جانیوالے 70ہزار عازمین حج کو مفت موبائل سمیں دی جائیں گی
July 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) مفت کھانے کے بعد سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کیلئے ایک اور خوشخبری، سرکاری سکیم کے تحت 70 ہزار سے زائد عازمین حج کو مفت موبائل سمیں دی جائینگی۔ عازمین حج کو سعودی عرب کی موبائل سم دی جائے گی جس میں چھ ریال موبائیل بیلنس بھی ہوگا۔ سم دینے کا مقصد یہ ہے کہ سعودی عرب پہنچتے ہی عازمین حج اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکیں۔ عازمین کو موبائل سمیں حاجی کیمپ میں پاسپورٹ دیتے وقت دی جائیں گی۔