Friday, April 26, 2024

سرکاری حج کیلئے 24 فروری سے درخواستیں وصول کی جائیں گی

سرکاری حج کیلئے 24 فروری سے درخواستیں وصول کی جائیں گی
February 19, 2020
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) عازمین حج کے لیے خوشخبری آگئی، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر مذہبی امور کی کوششوں سے کابینہ سے منظوری کے بعد سرکاری حج پیکج مزید34 ہزار روپے سستا ہوگیا، سرکاری حج کیلئے 24 فروری سے درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ رواں سال قربانی کے بغیر حج اخراجات ساؤتھ پاکستان کیلئے 4 لاکھ 55 ہزار اور نارتھ پاکستان کیلئے 4 لاکھ 63 ہزار روپے ہونگے ،حج درخواستیں 24 فروری تا 4 مارچ تک جمع ہونگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حتمی اخراجات طے کرلئے ، قربانی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے 4 لاکھ 78 ہزار 520 اور نارتھ پاکستان کیلئے 4 لاکھ 86 ہزار 270 روپے ہونگے ، ذرائع کے مطابق ائیر ٹکٹس اور ٹیکسز میں کمی کی وجہ سے حج اخراجات کم ہوئے ، کابینہ نے 4 لاکھ نوے ہزار روپے تک حج اخراجات رکھنے کی منظوری دی تھی۔ وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک رکھنے کی تجویز دی تھی، گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں 29 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا، گزشتہ برس حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار اور چار لاکھ 36 ہزار روپے تھے ۔ وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی نے 13بینکوں کی نامزدشاخوں کو پیر 24 فروری سے سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کاعمل شروع کرنے کی ہدایت کردی، حج درخواستوں کی وصولی کاسلسلہ ہفتہ اوراتوارسمیت اگلے مہینے کی چارتاریخ تک جاری رکھاجائے گا ۔ وزارت حج کی طرف سے عازمین کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ گروپ کی شکل میں درخواست جمع کرائیں، ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 14 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے ، قرعہ اندازی میں گروپ کا نام شامل ہوگا، کامیابی اور ناکامی کا اطلاق گروپ میں شامل تمام ممبران پر ہوگا۔