Monday, May 13, 2024

سرکاری حج اسکیم کے تحت خوش نصیبوں کی قرعہ  اندازی آج شام ہوگی

سرکاری حج اسکیم کے تحت خوش نصیبوں کی قرعہ  اندازی آج شام ہوگی
March 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز)  سرکاری حج اسکیم کے تحت کون خوش نصیب  حج کی سعادت حاصل کریں گے ، قرعہ اندازی  آج شام  4 بجے ہوگی ، وزارت مذہبی امور نے انتظامات مکمل کرلیے ۔ درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جائے گی ،نتائج وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیے جائیں گے۔