Saturday, April 27, 2024

سرکاری حج اسکیم ، ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 12،931 حج درخواستیں وصول

سرکاری حج اسکیم ، ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 12،931 حج درخواستیں وصول
February 25, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سرکاری حج اسکیم کیلئے ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 12،931 حج درخواستیں وصول ہو گئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق درخواستوں کی وصولی 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ درخواست گزار بینک سے دستخط اور مہر شدہ رسید ضرور لیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کئے جائیں گے۔ رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت حج 4 لاکھ 80 ہزار سے 4 لاکھ 90 ہزار تک کا ہو گا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ حکومت کی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔