Friday, April 26, 2024

سرکاری حج اسکیم 2019 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

سرکاری حج اسکیم 2019 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
June 30, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سرکاری حج اسکیم 2019 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ وزارت مذہبی امور میں ای ویزہ کا اجرا شروع ہو گیا۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، عازمین کو پرواز سے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، لاکٹ اور سامان کے اسٹیکرز مہیا کیے جائیں گے ۔ حج 2019 کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا اسلام آباد سے آغاز ہو گا۔ 51 رکنی سعودی امیگریشن کا وفد اج اسلام آباد پہنچنے گا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی امیگریشن کا عملہ کل اسلام آباد ایئر پورٹ کا جائزہ لے گا، پاکستانی عازمین کی سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ ہی پر مکمل ہو گی۔