Wednesday, April 24, 2024

سرکاری افسران و ملازمین کا حساس نوعیت کا موبائل فون ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

سرکاری افسران و ملازمین کا حساس نوعیت کا موبائل فون ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف
February 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سرکاری افسران و ملازمین کا حساس نوعیت کا موبائل فون ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہو گیا۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے مراسلہ جاری ہونے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے ایڈوائزری جاری کر دی ۔ وفاقی وزارت داخلہ  کی جانب سے  جاری کردہ ایڈوائزری  میں گہا گیا ہے کہ دشمن ایجینساں چیٹ لاءین اور پیگسس ( Pegasus ) نامی ایپس کے ذریعے سرکاری ملازمین کے موبائل فون تک رسائی حاصل کر رہی ہیں ۔ ان ایپس کے ذریعے سرکاری ملازمین کے فون پر صرف ایک مس کال دیکر ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ پیگسس نامی ایپ 20 ممالک سمیت پاکستان کے 14 سو سینئر سرکاری حکام کے موبائل فونز کو متاثر کر چکی ہیں ۔ ایڈوائرزی کے مطابق اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کو اسی نوعیت کی جاسوسی کے الزام میں امریکی عدالت میں فیس بک اور واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے مقدمے کا سامنا ہے ۔ معاملے کی حساسیت کے مدنظر ان ایپس سے بچنے کے لئے حساس اور اعلی عہدوں پر فائز سرکاری افسران کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔ ایڈوائرزی میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی حساس اور خفیہ معلومات کو کسی بھی صورت میں واٹس ایپ سے شیئر نہ کیا جائے۔ واٹس ایپ کا جدید ترین ورژن موبائل فون میں استعمال کیا جائے۔ 10 مئی 2019 سے قبل خریدے گئے تمام موبائل فونز کو فوری طور پر تبدیل کر لیا جائے۔