Saturday, April 27, 2024

سرکاری اسکیم کے تحت ہونیوالی دوسری حج قرعہ اندازی موخر

سرکاری اسکیم کے تحت ہونیوالی دوسری حج قرعہ اندازی موخر
May 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سرکاری اسکیم کے تحت ہونے والی دوسری قرعہ اندازی موخر کر دی گئی ۔  وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری نہ ہونے کے باعث قرعہ اندازی موخر کی گئی۔ سعودی عرب کی جانب سے دیے گئے اضافی کوٹہ کی مد میں آج ہونے والی حج قرعہ اندازی موخر  کر دی گئی ، سعودی عرب کی جانب سے 16 ہزار عازمین کا اضافی کوٹہ ملا  تھا۔ کوٹے میں 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت عازمین حج پر جائیں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی میں 9 ہزار چار سو سے زائد عازمین کی قرعہ اندازی ہونی ۔ وزارت مذہبی امور حکام کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا اور پہلی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے بھی اس میں شریک ہوسکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اضافی کوٹہ کے باعث پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ بڑھ کر دو لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔