Friday, April 26, 2024

سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 پاکستانی فریِضہ حج ادا کریں گے

سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 پاکستانی فریِضہ حج ادا کریں گے
March 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سرکاری حج اسکیم کے تحت حجاز مقدس جانے والے خوش نصیبوں کا فیصلہ ہو گیا۔ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 پاکستانی فریِضہ حج ادا کریں گے۔ حج 2019 کیلئے سرکاری سکیم کے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی ہوئی۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔ وزیر مذہبی امور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 90924 کی قرعہ اندازی ہوئی۔ مسلسل تین سال سے ناکام 12251 عازمین حج پر جائیں گے۔ سرکاری حج کے تحت سب سے زیادہ درخواستیں پنجاب سے موصول ہوئیں۔ پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ حج میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سب سے انقلابی قدم ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ سعودی اعلی حکام اسلام آباد ، لاہور پشاور اور کراچی ایئرپورٹس کا دورہ کرینگے۔ وزیر مذہبی امور نے بتایا حج کیلئے ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کوٹہ پاکستان کو ملا۔ ساٹھ فیصد حجاج سرکاری جبکہ چالیس فیصد نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کرینگے۔ پیرنورالحق قادری نے کہا کہ سعودی عرب نے کوٹہ 2 لاکھ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پانچ ہزار کا اضافی کوٹہ ان کمپنیوں کو دینگے جنہیں کوٹہ نہیں ملا ہوا۔