Friday, May 17, 2024

سرکاری اسپورٹس ٹی وی انتظامیہ کا شعیب اختر کو ہرجانہ کا نوٹس

سرکاری اسپورٹس ٹی وی انتظامیہ کا شعیب اختر کو ہرجانہ کا نوٹس
November 8, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سرکاری اسپورٹس ٹی وی سے اچانک استعفی کیوں دیا؟، انتظامیہ نے شعیب اختر کو ہرجانہ کا نوٹس بھجوا دیا۔

سابق کرکٹر شعیب اختر کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

دوسری طرف شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی سے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔

شعیب اختر کہتے ہیں ان کی عزت اور شہرت کی حفاظت میں ناکامی کے بعد ریکوری نوٹس بھیج دیا گیا، اس رویئے سے مایوسی ہوئی، فائٹر ہوں، ہاتھ کھڑے نہیں کرونگا۔