Monday, May 13, 2024

سرکاری اسپتالوں کی خود مختاری کا بل کثرت رائے سے منظور

سرکاری اسپتالوں کی خود مختاری کا بل کثرت رائے سے منظور
March 11, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی نے صوبے میں سرکاری اسپتالوں کی خودمختاری کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بل کے تحت سرکاری اسپتالوں کے مالی اور انتظامی معاملات چلانے کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا ۔ ہر اسپتال کے بورڈ چیئرمین کے پاس اسپتال کے ڈین ، ڈائریکٹر اسپتال، ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈائریکٹر فنانس تین سال کے لیے تعینات اور برطرف کرنے کا اختیار ہو گا۔ بل کے مطابق بورڈ میں اپنے اسپتال کو چلانے کے لیے بزنس پلان ترقیاتی منصوبہ اور آلات کی خریداری کا ذمہ دار ہو گا ۔ بورڈ کو اپنے اسپتال میں پروفیسرز ، سرجن ڈاکٹرز اور پرامیڈکس کو بھرتی کرنے کا بھی اختیار ہو گا۔ بورڈ اپنے اسپتال کے مالی معاملات چلانے کے لیے علاج معالج کی فیسوں میں اضافہ بھی کر سکتا ہے ۔