Saturday, May 11, 2024

سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس ، غلام دستگیر خان کی عبوری ضمانت منظور

سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس ، غلام دستگیر خان کی عبوری ضمانت منظور
January 4, 2021

گوجرانوالہ (92 نیوز) سرکاری اراضی پر قبضے کےکیسز میں غلام دستگیرخان اور مدثرقیوم ناہرہ گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے غلام دستگیرخان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

عدالت نے  مدثرقیوم ناہرہ کیس میں کل ریکارڈ طلب کرلیا  ، مدثرقیوم ناہرہ کودوبارہ سے جیل روانہ کر دیا گیا۔

غلام دستگیرخان پہ گلستان سینما والی اراضی جبکہ مدثرقیوم ناہرہ پہ 267کنال اراضی قبضہ کے کیسزہیں۔