Friday, April 19, 2024

سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے افسران کیخلاف کیس نیب کو بھیجا جائیگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے افسران کیخلاف کیس نیب کو بھیجا جائیگا، اسلام آباد ہائیکورٹ
August 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیشنل پارک ایریا میں سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے والے افسران کے خلاف کیس نیب کو بھیجا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  میں نیشنل پارک ایریا میں سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت  جسٹس محسن اختر کیانی   نے کی ، ریمارکس میں کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضے کی اجازت کس قانون کے تحت دی گئی؟۔

عدالت نے    چیئرمین  سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد  کو کل طلب  کرلیا  ۔ عدالت نے سرکاری اراضی پر مبینہ قابض سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کو بھی طلب کرلیا۔