Friday, May 17, 2024

کم آمدن والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

کم آمدن والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان
November 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کم آمدن والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جمعہ کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور اسلام آبادانتظامیہ تجاوزات کے خلاف زیر التوا مقدمات کی مؤثر پیروی کریں۔ انہوں نے کہا پہلے ایک لاکھ گھروں پر 3 لاکھ فی گھر سبسڈی دے رہے ہیں۔ سرکاری اراضی پر تجاوزات کو خالی کرایا جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت راوی اربن ڈویپلمنٹ اتھارٹی اورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن پر بھی اجلاس ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں حکومت کے اہم منصوبے ہیں، جو ملک میں جدید، خود انحصار، صاف اور سبز رہائشی اور کاروباری سہولتوں کو فروغ دیں گے۔ کہا کہ یہ منصوبے ملک میں ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم ہیں۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سی بی ڈی) میں سڑکوں، سیوریج اور نکاسی آب سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، باب پاکستان پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جلد شروع کیے جانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔