Friday, April 19, 2024

سرکاری اداروں کے سربراہوں کے زیراستعمال کئی گاڑیاں محکمہ ایکسائز کی نادہندہ نکلیں

سرکاری اداروں کے سربراہوں کے زیراستعمال کئی گاڑیاں محکمہ ایکسائز کی نادہندہ نکلیں
July 27, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) سرکاری اداروں کے سربراہوں کے زیراستعمال کئی گاڑیاں محکمہ ایکسائز کی نادہندہ نکلیں۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی رپورٹ میں کئی بڑے اداروں کے نام سامنے آگئے۔ شہریوں کی خبر تو بعد میں لیں گے۔ یہاں تو سرکار کے اپنے افسران ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ کس ادارے میں افسران کے زیر استعمال کون سی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہے 92 نیوز نے سب پتہ چلا لیا۔ محکمہ ایکسائز کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن کی دو گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ایک سال سے ادا ہی نہیں کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کے زیراستعمال دو گاڑیاں بھی ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ نکلیں جبکہ زرعی تحقیقات اور جنگلات ریسرچ کی گاڑیاں بھی نادہندگان میں شامل ہیں۔ فیسکو اور این ٹی ڈی سی کے متعدد افسران کی گاڑیوں کا بھی ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہے۔ دوسری جانب  ڈی جی ایکسائز سرکاری اداروں کے فنڈز میں رکاوٹ کو ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ قرار دیتے ہیں۔ ایکسائز رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر سرکاری افسران کے زیر استعمال  مختلف اداروں کی 65 گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ ہیں تاہم تاحال صرف نوٹسز بھجوانے پر ہی اکتفا کیا جا رہا ہے۔