Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس،پی اے سی کی چیئرمین شپ شہباز شریف کونہ دینے کافیصلہ

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس،پی اے سی کی چیئرمین شپ شہباز شریف کونہ دینے کافیصلہ
October 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو کسی صورت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اجلاس میں   نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں  وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کسی صورت نہ دینے کا فیصلہ سُنا دیا، اُن کا کہنا تھا کہ نیب کیسز کے باعث پارٹی شہباز شریف نہیں البتہ کسی اور اپوزیشن کے رکن قومی اسمبلی کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعطم نے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے مسائل سنے ۔ وزیر اعظم نے ایم این ایز کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی بھی کروائی ۔ دوسری جانب سرکاری اداروں کی نجکاری کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں، نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا وزیر نجکاری محمد میاں سومرو صدارت کریں گے، اجلاس میں نجکاری کا پانچ سالہ منصوبہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک اور پی ایس او سمیت متعدد ادارے شامل نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی تجاویز زیر غور آئیں گی۔