Sunday, September 8, 2024

سرکاری اداروں کو سیاسی جماعت اور عسکری ونگ سے پاک کیا جائیگا: رینجرز

سرکاری اداروں کو سیاسی جماعت اور عسکری ونگ سے پاک کیا جائیگا: رینجرز
July 3, 2016
کراچی (92نیوز) رینجرز نے سرکاری اداروں میں سیاسی جماعت اور عسکری ونگ کے دفاتر قائم کرنے والوں کو واضح پیغام دیدیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے تمام ذمہ داران کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہر کے حالات گزرتے وقت کےساتھ ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ سندھ رینجرز نے سرکاری اداروں کوسیاسی جماعت اور عسکری ونگ کے دفاتر سے پاک کرنے کا دوٹوک پیغام دیدیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری ادارے میں سیاسی جماعت یا عسکری ونگ کے دفاتر نہیں ہونا چاہئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ سرکاری اداروں کو ان فیصلوں پر عملدرآمد کرنا چاہئے، عملدرآمد نہ کرنےوالے تمام ذمہ داران کےخلاف کارروائی ہوگی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث سرکاری ملازمین کو فوری فارغ کیا جائے۔ عوام سرکاری اداروں میں موجود سیاسی وعسکری تنظیم کے جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری پر رینجرز کو فراہم کریں۔