Saturday, April 27, 2024

سرچ انجن گوگل کا پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھانے کے بعد یوٹرن

سرچ انجن گوگل کا پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھانے کے بعد یوٹرن
January 16, 2019
 کیلی فورنیا (92 نیوز) سرچ انجن گوگل نے پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھانے کے بعد یوٹرن لے لیا۔ گوگل نے راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی جس نے پاکستانیوں کو خوشی سے نہال کر دیا مگر ان کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور گوگل نے دوبارہ پاکستانی روپے کی قدر درست کر لی۔ سرچ انجن گوگل ڈالر اور یورو سمیت غیرملکی کرنسی کےغلط ریٹس دکھانے لگا۔ گوگل کنورٹر امریکی ڈالر کی قدر چھتر روپے دو پانچ پیسے جبکہ یورو کی قدر ستاسی روپے تین پیسےدکھانے لگا۔ اس کے بعد گوگل نے اپنی غلطی کے سبب پاکستانیوں کو وقتی جھٹکا دینے کے بعد دوبارہ درستگی کر لی۔ گوگل کنورٹر نے محض تھوڑی دیر بعد ڈالر کی قیمت واپس ایک سو انتالیس عشاریہ صفر صفر روپے کر دی اور یہ ہی نہیں بلکہ یورو کی ستاسی روپے تین پیسے دکھانے کے بعد اس کو بھی واپس درست کرتے ہوئے ایک سو اٹھاون عشاریہ پانچ چھ کر دیا گیا۔