Wednesday, April 24, 2024

سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے 6دہشت گردہلاک2سکیورٹی اہلکارزخمی

سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے 6دہشت گردہلاک2سکیورٹی اہلکارزخمی
April 3, 2015
زیارت(ویب ڈیسک)بلو چستان کے علاقے سنجا وی میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبا دلے میں چھ  دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق زیارت کی تحصیل سنجا وی کے علاقوں میں  سرچ آپریشن کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اس دوران دہشت گردو ں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک  ہو گئے جبکہ دو نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو ئے ، آپریشن میں ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کئے گئے ۔ آپریشن کے  دوران  علاقے میں موبائل فون سروس بھی معطل رہی ،جبکہ لورالائی سے اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔