Thursday, April 18, 2024

سروں کے جادوگر محمد رفیع کی آج 93 ویں سالگرہ

سروں کے جادوگر محمد رفیع کی آج 93 ویں سالگرہ
December 24, 2017

امرت سر (92 نیوز) چالیس سال سے زائد عرصے تک ہزاروں گیت گانے والے برصغیر کے مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کے پرستار آج ان کی 93 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
24 دسمبر 1924 کو امرت سر میں پید ا ہونے والے محمد رفیع نے پہلی بار 1941 میں لاہور میں پنجابی فلم گل بلوچ کے لئے گانا گایا۔ وہ خاندان کی سخت مخالفت کے باوجود ممبئی چلے گئے۔
محمد رفیع کو بریک تھرو 1947 کو ہدایت کار شوکت حسین رضوی کی فلم جگنو سے ملا جس کے بعد ان کی مقبولیت کے نا تھمنے والے سفر کا آغاز ہوا۔
چالیس سال سے زائد عرصے تک آواز کا جادو جگانے والے محمد رفیع نے تیس ہزار کے قریب فلمی اور غیر فلمی نغمات ریکارڈ کروائے۔
محمد رفیع میں یہ خوبی بھی تھی کہ وہ گانوں پر پرفارم کرنے والے اداکاروں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگاتے۔ یہی وجہ ہے کہ پچاس ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں شاید ہی کوئی ایسا فلمی ہیرو ہو جس پر رفیع صاحب کی آواز مین گیت پکچرائز نہ کیا گیا ہو۔
گائیکی کلاسیکی ہو یا ینم کلاسیکی، بجن، غزل یا ٹھمری ہو،محمد رفیع ہر قسم کی گائیکی پر مکمل عبور رکھتے تھے۔ آواز کے اس جادوگر کا سحر جیسے اپنے دور میں قائم تھا ویسا ہی آج نظر آتا ہے۔