Saturday, May 18, 2024

سُروں کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

سُروں کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
August 16, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) سُروں کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے، استاد نصرت فتح علی خاں کی قوالیاں سن کر آج بھی وجد طاری ہوجاتا ہے، ان کے گیت اور غزلیں کانوں میں رس گھولتی ہیں۔ قوال گھرانے رکھنے سے تعلق رکھنے استاد نصرت فتح علی، کو ہم سے بچھڑے 23 سال ہو گئے، فیصل آباد میں جنم لینے والے، سُروں کے اس بے تاج بادشاہ نے جو گایا، امر ہو گیا۔ استاد نصرت فتح علی کو فن قوالی پر خاص دسترس حاصل تھی، ان کی گائی ہوئی غزلیں اور گیت آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ استاد نصرت جھنگ بازار میں بابا لسوڑی شاہ دربار پر قوالیوں کا ریاض کرتے، انہوں نے بطور موسیقار بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، مغربی دھنوں پر ان کی گائیکی نے گوروں کے دل میں گھر کر لیا۔ استاد نصرت فتح علی خان 49 برس کی عمر میں گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوئے، اور موسیقی کے افق کا یہ ستارہ 16 اگست 1997ء کو غروب ہو گیا۔ استاد نصرت فتح علی دنیا سے تو پردہ کر گئے لیکن وہ اپنی انمول گائیکی اور شاندار کلام کی بدولت ہمیشہ چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔