Tuesday, May 21, 2024

سُروں کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خاں کا ستر واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

سُروں کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خاں کا ستر واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
October 13, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) سُر اور سنگیت کے بے تاج بادشاہ  استاد نصرت فتح علی خاں کا ستر واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ فن موسیقی کے شہرہ آفاق ستارے اور مایہ ناز قوال استاد نصرت فتح علی خاں نے 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں آنکھ کھولی اور موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمایا۔ استاد نصرت کی قوالی، گیت، غزل، منقبت اور عارفانہ کلام آج بھی کانوں میں رس گھول رہا ہے۔ آڈیٹوریم اور ایک انڈر پاس استاد نصرت فتح علی خاں کے نام سے منسوب ہے۔ میونسپل لائبریری کی آرٹ گیلری بھی اس عظیم گلوکار کی زندگی کا احاطہ کرتی نظر آتی ہے۔ استاد نصرت نے جھنگ بازار میں بابا لسوڑی شاہ دربار پر بے شمار قوالیاں گائیں۔ اسی لئے تو آپ کے قدر دانوں کی آج بھی کوئی کمی نہیں۔ دنیا بھر میں اس لیجنڈ کے چاہنے والوں کی کمی نہیں لیکن استاد نصرت کے آبائی گھر کو نجانے کون سی ضرورت کے تحت فروخت کر دیا گیا ہے۔ ستم ظریفی یہ کہ استاد نصرت فتح علی خاں نے جس گھر میں آنکھ کھولی اسے نہ اہلخانہ نے سنبھالا اور نہ ہی حکومت وقت نے اسکی قدر کی۔