Sunday, September 8, 2024

سروں کی ملکہ نور جہاں کی آج 91 ویں سالگرہ

سروں کی ملکہ نور جہاں کی آج 91 ویں سالگرہ
September 21, 2017

لاہور (92 نیوز) کسے معلوم تھا کہ قصورکی اللہ رکھی وسائی کبھی اتنا نام پیداکرے گی کہ دنیا اسے ملکہ ترنم نورجہاں سے موسوم کرے گی۔ سُراور سنگیت کا باب دوہزارمیں بندنہ ہوتا تو نورجہاں آج زندگی کی اکانوے بہاریں دیکھ چکی ہوتیں۔

پنجاب کے شہر قصور میں اکیس ستمبرانیس سوچھبیس میں پیدا ہونے والی اللہ رکھی وسائی فلم انڈسٹری میں نور جہاں کے نام سے مقبُول ہوئی۔

پانچ برس کی عمر میں گانا شروع کیا اور استاد غُلام محمد سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے بطور چائلڈ سٹار فلم "پنڈ دی کڑی " سے اپنے کئرئیر کا آغاز کیا۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی بے پناہ شہرت حاصل کی اور مختلف زبانوں میں  اٹھارہ ہزارسے زائد گانے گائے۔

انیس سوپینسٹھ کی جنگ میں ان کے گائے ملی نغموں نے فوجیوں میں بجلیاں بھردی تھیں۔

نورجہان تیئس دسمبر 2000 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی شائد ہی کوئی ایسے ہیروئن ہو جس پر ملکہ نور جہاں کا گایا گیا گانا پیکچرائز نہ ہوا ہو۔