Friday, May 10, 2024

سروسز ایکٹ ترمیمی بل ، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے بھی منظور

سروسز ایکٹ ترمیمی بل ، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے بھی منظور
January 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سروسز ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے بھی منظور ہو گیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر پارلیمانی امور علی اعظم سواتی نے مسلحہ افواج سے متعلق ترمیمی بلز پیش  کیے ۔ اپوزیشن جماعتوں ، جے یو آئی ف ،پی کے میپ جماعت اسلامی  اور نیشنل پارٹی  نے بلز  کی  مخالفت کی ۔ سینیٹرعثمان کاکڑ کے  بلز کی تحاریک  پیش ہونے کے دوران نونو کے نعرے لگائے ۔ چیئرمین سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953 ترمیمی بل اور پاکستان نیوی ایکٹ  ترمیمی  بل قائمہ کمیٹی دفاع کو بھجوا دئیے  جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع کا ان کیمرہ  اجلاس سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت ہوا۔  اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم، سیکرٹری دفاع  شریک ہوئے ۔ سینیٹر شیری رحمان، دلاور خان، مشاہد حسین سید اور سجاد حسین طوری بھی  اجلاس میں شریک  ہوئے ۔ قائمہ کمیٹی نے  تینوں مسلح افواج کے ترامیمی قوانین کا جائزہ لیا ۔  کمیٹی نے پاک آرمی، نیوی اور فضائیہ  سے متعلق سروسز ایکٹس ترامیمی بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے ۔ کمیٹی اجلاس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک  اور وزیر قانون فروغ نسیم  نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  کہا کہ کسی جماعت کی طرف سے کوئی  ترامیم پیش نہیں کی ۔ کمیٹی سے بلز کی منظوری کے بعد مسلحہ افواج سے متعلق قانون سازی کا عمل کل مکمل ہو جائے گا۔