Friday, May 10, 2024

سروسز اسپتال لاہور میں مریض کی ہلاکت پر لواحقین کا احتجاج

سروسز اسپتال لاہور میں مریض کی ہلاکت پر لواحقین کا احتجاج
June 5, 2021

لاہور (92 نیوز) سروسز اسپتال لاہور میں مریض کی ہلاکت پر لواحقین نے احتجاج کیا۔

مشتعل افراد نے ڈیوٹی ڈاکٹروں پر تشدد اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ ہمارے مریض کی موت ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ہوئی۔ جس کے بعد ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز نے احتجاج کرتے ہوئے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی اور جیل روڈ بند کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔