Wednesday, April 24, 2024

سروسز اسپتال لاہور میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

سروسز اسپتال لاہور میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
June 13, 2020
لاہور (92 نیوز) سروسز اسپتال لاہور میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ سروسز اسپتال میں شارٹ سرکٹ سے آگ آئی سی یو کے بیک سائیڈ پہ سٹریلائزیشن یونٹ میں لگی تھی۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق کوئی زخمی اور ڈیتھ رپورٹ نہیں ہے۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ترجمان کے مطابق 11 بج کر 22 منٹ پہ سروسز اسپتال لاہور میں آگ لگنے بارے فائر کال موصول ہوئی، ریسکیو کی 5 فائر وہیکل اور 40 ریسکیور نے آپریشن میں حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق آگ پہ مکمل قابو لیا گیا ہے، سموک کے اخراج تک ریسکیو ٹیمز الرٹ رہیں گی۔