Thursday, May 9, 2024

سرنج کا غیرضروری استعمال مناسب نہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

سرنج کا غیرضروری استعمال مناسب نہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
December 1, 2020

ایچ آئی و ی اور ایڈز سے بچاؤکے عالمی دن کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں تقریب ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے کورونا سمیت بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب اسپتالوں کا فضلہ فروخت کیا جاتا تھا، ہماری کوشش ہے کہ اسپتالوں کے فضلہ اچھے طریقے سے ڈسپوز آف کیا جائے۔

دیگرمقررین نے ایڈز کے پھیلاؤ اور مہلک مرض سے بچاؤسے متعلق آگاہی دی۔