Thursday, April 18, 2024

سرمایہ کاری کی بہتری کیلئے پلاٹوں کی فروخت پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس میں نرمی کی تیاری

سرمایہ کاری کی بہتری کیلئے پلاٹوں کی فروخت پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس میں نرمی کی تیاری
March 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے نئے اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سرمایہ کاری کی بہتری کیلئے پلاٹوں کی فروخت پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس میں نرمی کی تیاری شروع کر دی گئی۔ موجودہ حکومت نے 8 سال سے کم عرصہ میں پراپرٹی فروخت کرنے پر قیمت کا 20 فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیصلے کے ذریعے پلاٹوں کی فروخت کی مدت 3 سال سے بڑھا کر 8 سال کی گئی تھی۔ اس شرط کے باعث قیمت کا 20 فیصد ٹیکس پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا۔ ذرائع کا کہنا  ہے کہ  حکومت نے اب  یہ  فیصلہ کیا ہے کہ 3 سال رکھ کر پلاٹ بیچنے پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اس  فیصلے کا اعلان  آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔