Friday, April 26, 2024

سرفرازدورہ زمبابوے میں اچھی پرفارمنس دکھانے کیلئے پر امید

سرفرازدورہ زمبابوے میں اچھی پرفارمنس دکھانے کیلئے پر امید
June 27, 2018
لاہور( 92 نیوز ) پاکستان کے دورہ زمبابوے میں کپتان سرفراز احمد اچھا پرفارم کرنے کیلئے پر امید ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی تیم میں واپسی سے بیٹنگ کیساتھ باؤلنگ بھی مضبوط ہو گی ۔ لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ کا آج آخری روز  تھا  جس میں  کھلاڑیوں نے فٹنس کیساتھ باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی خوب جان ماری ۔ پاکستان ٹیم دورہ زمبابوے کے دوران ٹی 20 ٹرائی سیریز میں حصہ لے گی ، جس میں گرین شرٹس کیساتھ میزبان زمبابوے اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی ان ایکشن ہوں گی ۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹریننگ سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی 20 میں کوئی بھی ٹیم کمزور حریف  نہیں ،آسٹریلیا کیخلاف اچھا مقابلہ ہوگا ۔ سرفراز احمد نے کہا کہ محمد حفیظ کے آنے سے بیٹنگ کیساتھ باؤلنگ بھی مضبوط ہو گی ۔پاکستانی ٹیم آج رات  لاہور سےزمبابوےکے لیے  روانہ ہو گی ۔