Saturday, April 20, 2024

سرفراز ورلڈ کپ 2019 میں سب سے کم رنز بنانے والے کپتان

سرفراز ورلڈ کپ 2019 میں سب سے کم رنز بنانے والے کپتان
July 6, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ 2019 میں جہاں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم ہوچکا ہے اور اب کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، وہیں سرفراز احمد نے  ایونٹ میں سب سے کم رنز  بنانے والے  کپتان کا سہرا بھی اپنے سر سجا لیا۔ پاکستانی کپتان ، انگلینڈ ،نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، افغانستان ، بنگلہ دیش ،   بھارت  اور  آسٹریلیا کے کپتانوں سے رنز بنانے میں پیچھے ہیں جب کہ  بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ  بلے باز نہیں ، وہ باؤلر ہیں اور  10ویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہیں ۔ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ 504 رنز بنا کر  ورلڈ کپ 2019 کے ٹاپ بلے بازوں میں تیسری پوزیشن پر ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن 481 رنز بنا کر کپتانوں کی فہرست میں  دوسرے جب کہ بلے بازوں کی فہرست میں  چھٹے نمبر پر ہیں ۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایونٹ میں 408 رنز بنائے ، وہ ورلڈ کپ 2019 میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کپتانوں کی فہرست میں  تیسرے جب کہ بلے بازوں کی لسٹ میں  نویں نمبر پر ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسز 387 رنز کیساتھ کپتانوں  کی لسٹ میں چوتھے اور بلے بازوں کی لسٹ میں دسویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن اب تک 317 رنز کیساتھ ایونٹ میں زیادہ رنز بنانے والے کپتانوں کی لسٹ میں پانچویں  نمبر پر ہیں جب کہ وہ بلےبازوں میں 16 نمبر پر آتے ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ  نے ایونٹ میں 274 رنز بنائے ، وہ کپتانوں کی لسٹ میں چھٹے اور بلے بازوں کی لسٹ میں بائیسویں نمبر پر ہیں ۔ سری لنکن کپتان دیمتھ کرونا رتنے 222 رنز کیساتھ کپتانوں کی فہرست میں ساتویں اور  بلے بازوں کی فہرست میں 35 ویں نمبر پر ہیں جب کہ کپتانوں کی  فہرست میں افغانستان کے کپتان گلبدین  نبی   آٹھویں نمبر پر موجود ہیں ،جنہوں نے  ایونٹ میں 194 رنز بنائے ، گلبدین بلے بازوں کی لسٹ میں 42 ویں پوزیشن  پر ہیں ۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد جو وکٹ کیپر اور بلے باز ہیں  ٹاپ 50 بلے بازوں کی فہرست میں کہیں نظر نہیں آتے ، انہوں نے 8 اننگز کھیل کر صرف 139 رنز بنائے ۔