Thursday, May 9, 2024

سرفراز نواز کا کپتان اظہر علی کو آج اسپنرز کو جلد آزمانے کا مشورہ

سرفراز نواز کا کپتان اظہر علی کو آج اسپنرز کو جلد آزمانے کا مشورہ
August 8, 2020
لاہور (92 نیوز) لیجنڈ کرکٹر سرفراز نواز نے کپتان اظہر علی کو آج مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے روز اسپنرز کو جلد آزمانے کا مشورہ دیدیا۔ لیجنڈ کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بڑا دلچسپ رہا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان اظہر علی کو بریک تھرو کیلئے آج صرف فاسٹ باولرز سے لمبا سپیل نہ کروائیں گے بلکہ اسپنرز کو جلد موقع فراہم کریں۔